۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں ایام فاطمیہ کی مناسبت مجلس عزاء

حوزہ/ حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہراء نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا ٩ سال والد گرامی کے گھر اور ٩ سال امیرالمومنین کے گھر ایسی زندگی گذاری جو رہتی دنیا تک ہر باشعور عورت کے لیے نمونہ عمل ہے، اس بات کا  اظہار وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکیٹری اور جامعہ مدینة العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا و بی بی کی سیرت کے چند پہلوں کی طرف اشارہ کیا۔

تصویری جھلکیاں: حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں ایام فاطمیہ کی مناسبت مجلس عزاء 

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقدہ مجلس عزاء زیر اہتمام خانوادہ علامہ قاضی سید نیاز نقوی مرحوم میں انکا کہنا تھا کہ بی بی نے شادی کے پہلے دن جو لباس تھا وہ سائل کو دے کر پیغام دیا کہ راہ خدا میں بہتر چیز دینی چاہیے۔

یاد رہے اس مجلس عزاء کو گذشتہ چند سالوں سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رح خطاب کرتے تھے جو کہ طلاب جامعہ جامعہ المنتظر لاہور کی طرف سے منعقد ہوتی تھی اس سال یہ پروگرام خانوادہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کی طرف سے منعقد کیا گیا، آج دوسری مجلس سے علامہ رضی جعفر نقوی نے خطاب کیا فضائل و مصائب بیان فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .